اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 53ہزار604 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 320 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 979نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 50مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک16 لاکھ6ہزار 190ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار20ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ6 ہزار622، پنجاب میں 87ہزار 492، خیبرپختونخوا میں 30ہزار 747، بلوچستان میں 11ہزار 192، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 655، گلگت بلتستان میں1 ہزار 694جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 202کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر77ہزار 628فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 70ہزار 656افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 739افراد صحتیاب ہوئے۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 26افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 826افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار106،آزاد کشمیر میں 45، گلگت بلتستان میں 36، اسلام آباد میں155 جبکہ بلوچستان میں 126افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیر اعظم