جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 24لاکھ 81ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ70 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24لاکھ81ہزار374افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 70 ہزار436) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 57 ہزار 165فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ16 لاکھ 6ہزار 40افراد کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے6لاکھ47 ہزار733افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت، پاکستان اور نیپال کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب181 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد8678 ہوگئی جبکہ 65 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ3721 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث 181افراد جاں بحق ہو گئے