کراچی : کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 34 اموات کی تصدیق کے بعدملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار167 اور مثبت کیسز کی تعداد 56ہزار349 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1ہزار748 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اب تک سندھ میں 22ہزار491 لوگو ں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 20 ہزار 77 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار905 ، بلوچستان میں 3ہزار407 ، اسلام آباد میں 1ہزار641 ، گلگت بلتستان میں 619 اور آزادکشمیر میں 209 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پاکستان میں اب تک 4لاکھ 83 ہزار656ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ 56ہزار349 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کاکورونا وائرس کیخلاف مددکیلئے پاکستان کو6 ملین ڈالر دینے کا اعلان