دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 8ہزار سے تجاوز کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Omicron sub-variant found in 57 countries: WHO

جنیوا: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 80لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ 8 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 80 لاکھ 25 ہزار 482افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ1ہزار836) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 451فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70 لاکھ4ہزار 294ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ98 لاکھ 27ہزار689 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 441 نئے کیسز، مزید6افراد جان کی بازی ہار گئے

کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سیکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

Related Posts