پاکستان میں کورونا وائرس کے 548 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 548 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 548 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 3 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 955 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 373 ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 330 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک29 لاکھ8 ہزار 379ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد28ہزار 724 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ31ہزار675، پنجاب میں 97ہزار 602، خیبرپختونخوا میں 36ہزار862، بلوچستان میں 13ہزار 401، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 389، گلگت بلتستان میں3 ہزار 164 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 862 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 440 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 215افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار256،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 74، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے بعد سی پیک کا معیشت میں اہم کردار ہوگا۔وزیرِ خارجہ

Related Posts