اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی ٹیسٹنگ میں کمی کے باعث نہیں آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اِس لیے آئی کہ ٹیسٹگ کم کردی گئی ہے، جبکہ یہ تاثر درست نہیں۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ فرض کیجئے اگر مثبت کیسز کی شرح وہی ہوتی جیسا کہ جون کے وسط میں تھی جو 22 فیصد بنتی ہے تو کل 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ 5 ہزار 500 کیسز آنا چاہئے تھا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 5 ہزار 500 کیسز کی بجائے کل مثبت کیسز کی تعداد صرف 2 ہزار 145 رہی جس سے پتہ چلتا ہے کہ کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ کورونا کیسز کی شرح میں تقریباً 60 فیصد کمی ہوئی۔
Some saying cases are down only due to testing reduction. If positivity ratio was same as in mid june… 22% +, the 24,262 tests done yesterday would have resulted in 5,500 cases… Actual yesterday was 2,145.! Decline is primarily due to a nearly 60% reduction in positivity
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 16, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین پالیسی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 8 جون سے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد سب سے کم نظر آتی ہے جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی اموات بھی کم ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس میں خاطرخواہ کمی آئی۔گورنر سندھ