سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، اب ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔

اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ آئندہ ماہ متوقع ہیں ، آئی بی اے سکھر کے تحت تحریری ٹیسٹ میں 2 لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں اس وقت کے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہو سکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

Related Posts