اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب167 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد8275 ہوگئی،47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 1868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ3686 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائر س کے 2544 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1137، بلوچستان 432 اورگلگت بلتستان میں 257 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 171 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ 48، پنجاب 41، بلوچستان 5 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔مقامی سطح پرکورونا وائرس کے 55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب ابھی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ کچھ کاروبار کو جزوی طور پر کھولا جارہا ہے۔