کور کمیٹی کا فواد چوہدری کے خلاف اعلان، پارٹی میں خانہ جنگی کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف اعلان کیا جس پر پارٹی میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ پارٹی قیادت نے سر جوڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پارٹی ترجمان کے طور پر طویل عرصے تک خدمات سرانجام دیں، کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری یا کوئی بھی رہنما اگر پارٹی قیادت پر تنقید کرے تو اسے سخت جواب دیں، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس تبصرے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے دوران ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کمیٹی ممبران حساس اور اہم موڑ پر راہیں جدا کرنے والے افراد کی مذمت کرتے ہیں۔ مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے تبصرہ نہیں کرسکتے، پارٹی کا ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں، نہ ان کے بیانات ہم پر اثر انداز ہوں گے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وہ تمام لوگ جو اپنے کیے پر افسوس کرتے ہیں، ان کا فیصلہ عمران خان کی صوابدید پر چھوڑتے ہیں۔ ہر حال میں پارٹی میں نظم و ضبط نافذ کیا جائے۔ مستقبل میں قواعد کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹیں گے۔ ایسے افراد کی بنیادی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے رہنماؤں کے خلاف بیانات قابلِ مذمت ہیں، فواد چوہدری سمیت جو بھی پارٹی قیادت پر تنقید کرے، اس کا سخت جواب دیا جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی وجہ سے ہیں، ہماری تو پہچان ہی تحریکِ انصاف ہے۔

فواد چوہدری نے گزشتہ برس 24 مئی کو تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔ پارٹی قیادت نے علیحدگی کا اعلان کرکے دوبارہ پارٹی جوائن کرنے کا عندیہ دینے والے فواد چوہدری سے راہیں جدا کرلی ہیں جس پر فواد چوہدری کے ہم خیال رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Related Posts