چین امریکہ تعلقات میں تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے، چینی صدر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین امریکہ تعلقات میں تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے، چینی صدر
چین امریکہ تعلقات میں تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے، چینی صدر

نیویارک:امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی نے رواں سال کے عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے تہنیتی خطوط بھیجے۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات و تعاون کے اصولوں پر مبنی مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں اور تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے۔ دونوں ممالک چین امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کی درست سمت میں واپسی کو فروغ دیں گے اور اختلافات کا حل تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ-چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور تمام دوست جو چین امریکہ تعلقات میں ترقی اور بہتری کے حامی اور خواہش مند ہیں وہ چین امریکہ دوستی کے لیے مزید دانش اور قوت کا اشتراک کریں گے اور عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ اس وبا کا جواب دینے سے لے کر موسمیاتی بحران کے حقیقی خطرے سے نمٹنے تک، امریکہ اور چین کے تعلقات عالمی اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی قوم کی نظریاتی آزادی کو 1911 کے انقلاب نے فروغ دیا، چینی صدر

ان چیلنجز کو حل کرنے اور بیش بہا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو زیادہ وسیع پیمانے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Related Posts