متنازعہ یوٹیوبرز رجب بٹ کی ازواجی زندگی خطرے میں؟ بیوی اور سالے کو سخت دھمکیاں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات اور ان کے خاندان کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

رجب بٹ نے اپنی حالیہ ویڈیو میں ایمان کے بھائی عون کو مخاطب کرتے ہوئے سخت پیغام دیا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا معاملہ ہے، سوشل میڈیا پر اُس کا ذکر نہ کرو، اگر میرے خاندان پر تنقید کرنا بند نہ کیا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

رجب نے واضح کیا کہ وہ ایمان کے ساتھ خاموشی برقرار رکھیں گے مگر عون کی مداخلت نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ ایمان اپنی مرضی سے ویزہ اپلائی کرنے کی کوشش کر رہی تھیں مگر اسے ریجیکٹ کر دیا گیا جس سے اخراجات ضائع ہو گئے۔

انہوں نے عون کی تشہیری ویڈیوز اور ٹاک شوز میں ایمان کا ذکر کرنے پر اعتراض کیا کیونکہ اس سے دونوں کی عزت متاثر ہوئی۔

رجب بٹ نے اپنے سالے کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کون حق دے رہا ہے کہ ایمان کے حوالے سے ٹیپ کر کے پوسٹ کرو؟ اگر یہ حرکتیں جاری رکھی گئی تو سب سے نقصان ہمارا ہوگا۔رجب نے منع کیا کہ ایمان کو بطور کانٹینٹ یا ٹک ٹاک اسٹار استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

رجب نے واضح کیا کہ ایمان ان کی اہلیہ ہیں اور وہ اپنے گھر کی عزت کو کسی بھی قیمت پر خراب نہیں ہونے دیں گے۔ اگر آپ نے ہماری حدود اور احترام کو نظر انداز کیا تو اس کا خمیازہ آپ خود بھگتیں گے۔

Related Posts