بی جے پی کے دو رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے بعد انتہاپسند بھارتی اینکر پرسن نے بھی مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اسلام کے مقدس مقامات کو تباہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نےعرب دنیا میں بھارت کیخلاف بائیکاٹ مہم پر آگ بگولہ ہوکر مودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ سریش نے سر عام ٹی وی چینل پرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہیے۔
مسلمان دشمن اینکرکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔
مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکرکوگرفتارنہیں کیا ہے۔