اسلام آباد میں نیوی گالف کورس کی تعمیر غیرقانونی قرار، تفصیلی فیصلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں نیوی گالف کورس کی تعمیر غیرقانونی قرار، تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد میں نیوی گالف کورس کی تعمیر غیرقانونی قرار، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے گالف کورس کی غیر قانونی تعمیر پر وزارت دفاع کو انکوائری کا حکم دیا۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع کو فرانزک آڈٹ کرا کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا بھی حکم دیا جبکہ نیشنل پارک کی 8 ہزار 68 ایکڑ اراضی پر فارمز ڈائریکٹوریٹ کا ملکیتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔

فارمز ڈائریکٹوریٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ لیز معاہدہ بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ریاست اور حکومتی عہدیداران کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کا تحفظ کریں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے حمایتی ہاتھا پائی کریں تو دفاع کا حق استعمال کریں، رانا ثناء اللہ کی ہدایت

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ستم ظریفی مارگلہ ہلز کے محفوظ نوٹیفائیڈ ایریا کی بے حرمتی میں ریاستی اداروں کا بھی ملوث ہونا ہے جبکہ جواب گزاروں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر نافذ شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس نے تعطیلات پر روانگی سے قبل فیصلہ تحریر کر کے دستخط کیے جو آج جاری کیا گیا۔ 108 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ کو بھی حصہ بنایا گیا۔

Related Posts