پنجاب میں بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد مزارات کھولنے پر غور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد مزارات کھولنے پر غور
پنجاب میں بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد مزارات کھولنے پر غور

لاہور: کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد اوقاف آرگنائزیشن پنجاب نے 2 ماہ سے بند مزارات کھولنے کے لئے حکومت سے احتیاطی تدابیر مانگ لی ہیں۔

اوقاف آرگنائزیشن نے حکومت پنجاب سے مزارات کو کھولنے کے لیے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سے اجازت لی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایس او پیز ملنے پر مزارات کو عمل درآمد کرانے پر کھولا جائے گا، اوقاف نے مزارات پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کررکھی ہیں، جب کہ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

مزارات بند ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو یہاں حاضری کی اجازت نہیں ہے،عوام کی جانب سے اس حوالے سے مطالبہ بھی سامنے آرہا تھا، جب کہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزارات بند کئے گئے تھے اب جب کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو مزارات کو بھی مخصوص اوقات کے لئے کھولا جاسکتا ہے اس حوالے سے حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمعۃ الوداع اورنمازعید الفطر کے اجتماعات کی اجازت بھی دے دی ہے اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ یہ اجتماعات مساجد کے اندر منعقد کرنے کی بجائے صحن اور گراؤنڈ میں منعقد ہوں۔

Related Posts