پی ایس ایل 6 مکمل کرانے کے لئے نئی تاریخوں پر غور شروع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی ایس ایل 6 مکمل کرانے کے لئے نئی تاریخوں پر غور شروع
پی ایس ایل 6 مکمل کرانے کے لئے نئی تاریخوں پر غور شروع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کی اہم میٹنگ، پی ایس ایل 6 مکمل کرانے کرانے کے لئے نئی تاریخوں پر غور شروع کردیا گیا۔

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز اونرز کا ورچوئل اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، چیئرمین احسان مانی کے ساتھ سی ای او وسیم خان، سی او او سلمان نصیر اور کمرشل ڈائریکٹر بابر حامد بورڈ کی جانب سے شریک ہوئے، فرنچائزز کی نمائندگی تمام 6 ٹیم مالکان نے کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان مانی  میٹنگ کے دوران بیک فٹ پر دکھائی دیے اور ان کا رویہ دوستانہ رہا، بعض مواقع پر دیگر آفیشلز نے فرنچائزز کی جانب سے بائیو ببل کی خلاف ورزیوں پر توجہ مبذول کرانا چاہی مگر چیئرمین نے انھیں ٹوکتے ہوئے صرف بقیہ میچز پر بات کرنے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک دوسرے پر الزام تراشی کا وقت نہیں، سب سے پہلے  ایونٹ کو مکمل کرانے کا سوچیں، اس حوالے سے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کی تجویز سامنے آئی، مگر یہ زیادہ قابل عمل نہیں لگتی کیونکہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ  بھی جانا ہے جہاں 2 اپریل کو پہلا ون ڈے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی لاہوریوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

وسیم خان نے بھی یہی کہا کہ جلد بازی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ غیرملکی کمپنی کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کیلیے وقت بھی تو دینا پڑے گا،30 مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد جون میں انعقاد پر بات ہوئی جبکہ ستمبر کا آپشن بھی زیرغور آیا، اب جمعے یا  ہفتے کو اگلے اجلاس میں کرکٹ بورڈ فرنچائزز کے سامنے حتمی تجاویز پیش کرے گا۔

Related Posts