ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، اسد عمر کی اپوزیشن پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر
غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قوم کیلئے ہے، ایسا سنا ہے کہ پیسوں سے اراکین اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے لیکن پوری دنیا دیکھے گی کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے اور میں جانتا ہوں کہ ملک کے نوجوان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ روز بہ روز مضبوط ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ضمیر بیچنے والے ملک کیلئے کچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی، تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہونگے۔ شیخ رشید

مزید برآں اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن دنیا کا لیڈر ہے لیکن فضل الرحمان جو بائیڈن آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے ہمارا لیڈر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی اور عمران خان نے قوم کا ضمیر جگا دیا ہے اب یہ قوم جاگ گئی ہے۔ زندگی گزاریں گے تو عزت کے ساتھ گزاریں گے۔

Related Posts