ای ایف پی، آئی ایل او کے زیراہتمام کھیلوں کے سامان کی صنعت کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای ایف پی، آئی ایل او کے زیراہتمام کھیلوں کے سامان کی صنعت کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
ای ایف پی، آئی ایل او کے زیراہتمام کھیلوں کے سامان کی صنعت کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

سیالکوٹ : ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے اشتراک سے سیالکوٹ میں دو روزہ ٹرینرز پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مینجمنٹ، سی بی اے یونینزاور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹی او ٹی پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ، صحت و حفاظت، پیداواری صلاحیت اور معیار میں بہتری کے بنیادی اصولوں اور ایم این ای ڈی اصولوں کے شعبوں میں مستقبل کے ٹرینرز اور ریسورس پرسنز کی ایک بنیادی ٹیم تیار کرنا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کنٹری آفس اسلام آباد کے ڈائریکٹر صغیر بخاری نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹی او ٹی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے ذریعے مہارت یافتہ ٹرینرز کاروباری اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور کورونا وبا کے بعد کی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کو درکار انتہائی ضروری تربیت فراہم کریں گے جس سے عالمی مارکیٹ میں کاروباری مسابقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کو خاطر خواہ بھی مدد ملے گی۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر ایڈوائزر فصیح الکریم صدیقی نے ٹی اوٹی پروگرام کے شرکاء خیرمقدم کرتے ہوئے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ای ایف پی کی ٹرینرز کی آفیشل ٹیم اختر قدوس، عرفان عبداللہ اور محمد اکرم شامل نے اوش پروڈکٹیوٹی، ایف پی آر ڈبلیو اور ایم این ای ڈی اصولوں کے بارے میں تربیت فراہم کی اور ورکشاپ کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی ڈیڈ لائن، ایف پی سی سی آئی کا تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ

Related Posts