ریاض: سعودی عرب نے سوڈان میں اپنے سفارتی مشن اور عملے کی رہائش گاہوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سفارت خانے کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ سفارت خانے میں خدمات انجام دینے والے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی الٹ پلٹ دیا گیا۔
وزارت خارجہ نے چند مسلح جتھوں کی جانب سے سفارت خانے کی عمارت کو سبوتاژ اور اس میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
بیان میں مملکت کی جانب سے سفارتی مشنز اور نمائندوں کے خلاف تشدد اور سبوتاژ کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایسے مسلح جتھوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ جو سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اس میں استحکام بحال کرنے کی کوششوں کو تاراج کرنے کے درپے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی ایشوز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:کینیڈا میں آتشزدگی،نیویارک میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمعطل
فریقین نے سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کی خاطر اپنے مضبوط تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔