کشمیری حریت رہنما مقبول بٹ کی 39ویں برسی، مقبوضہ وادی میں ہڑتال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری نگر: مشہورومعروف کشمیری حریت رہنما مقبول بٹ کی 39ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔ آئے روز سرچ آپریشن کے نام پر حریت پسند کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ دکانداروں کو ہڑتال کے موقعے پر دکان بند کرنے کی صورت میں دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا ہے دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں جائے، وزیراعظم

شہید رہنما مقبول بٹ کی یاد میں کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تاجر برادری بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کر رہی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارتی فوج کی جانب سے ہر گزرتے روز کے ساتھ طاقت کا استعمال عام ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند مظاہرین کو روکنے کیلئے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبول بٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ مقبول بٹ کشمیریوں کیلئے جدوجہدِ آزادی کی علامت ہیں۔

مقبول بٹ نے مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا جسے کشمیری قوم آج تک نہیں بھولی۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مقبول بٹ کے مشن کو ہر قیمت پر مکمل کریں گے۔

 

Related Posts