بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ، پانچ سال بعد موزوں ہوگا، یونس خان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ، پانچ سال بعد موزوں ہوگا، یونس خان
بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ، پانچ سال بعد موزوں ہوگا، یونس خان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے جارحانہ بلے باز بابراعظم اور کوہلی کے موازنے کو غیر منصفانہ اور قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا اس وقت موزانہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، اگر ان دونوں کا موازنہ کرنا ہے تو پانچ سال بعد ایسا کرنا موزوں ہوگا۔

اس حوالے سے یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی تجربے میں بہت آگے ہیں، کوہلی اب 31 سال کے ہیں اور اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں -اس لئے بابر اور ویرات کا موازنہ ابھی کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے ہر حالت میں خود کو ثابت کیا ہے، انہوں نے 70 بین الاقوامی سنچری اسکور کیں جو ان کی کلاس اور صلاحیتوں کی گواہی ہے کہ وہ ایک اچھے بلے باز ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ دوسری طرف بابر اعظم کے کیرئر کوصرف پانچ سال ہوئے ہیں، اور بابر نے سولہ سنچریاں کی ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے میں اس کی قابل رشک اوسط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں بابر اعظم میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی جھلک آپ کو موجودہ کوہلی میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میرے خیال میں ابھی دونوں کا موازانہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔5سال بعد اگر موازنہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔