کراچی: کورنگی میں لگی آگ بجھانے میں ناکامی کیوں؟ تفتیش کیلئے کمیٹی تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں لگی آگ
(فوٹو: جیو نیوز)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کورنگی میں بورنگ کے دوران ایک گڑھے میں لگنے والی آگ کی شدت تاحال برقرار ہے، وزارتِ پیٹرولیم نے میتھین گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں سے لگی ہوئی آگ بجھانے کی کوششیں تاحال بار آور ثابت نہیں ہوسکیں جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے آگ کا سروے بھی کیا۔ سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کے مطابق آگ کی شدت تاحال برقرار ہے، تاہم پھیلاؤ روک دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید منرل ٹیسٹ کیلئے بھی اداروں سے رابطے ہوئے ہیں، وزارتِ پیٹرولیم کی کمیٹی میتھین گیس کی جانچ پڑتال کرے گی۔ سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور 500 میٹر کے دائرے میں علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسس سے قبل کورنگی میں آگ لگنے کے مقام سے لیے گئے پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈرو کاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم رہی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ آگ سے متاثرہ مقام پر گیس یا پیٹرولیم کے ذخائر ہوسکتے ہیں تاہم اس کی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts