کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 64 روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 52 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 240 روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 219 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
Fruits Price List 1810.23جاری کردہ فہرست میں خربوزہ درجہ اول کی قیمت 81 روپے فی کلو جبکہ خربوزہ درجۂ دوم کی 58 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 122 روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 104 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنیکی تیاری کرلی
دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔
اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔