کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 69روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے سرکاری نرخ 58 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 184روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے سرکاری نرخ 161 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
Fruit Price Listجاری کردہ فہرست میں انار درجۂ اوّل کی قیمت 200روپے فی کلو جبکہ انار درجۂ دوم کی 173روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 159روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 132روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد پر پہنچ گئی، 17 اشیائے ضروریہ مہنگی
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10 روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔