کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 77روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 58 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 242روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 219 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فہرست میں انار درجۂ اوّل کی قیمت 200روپے فی کلو جبکہ انار درجۂ دوم کی 173روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 152روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 127روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ملک بھر میں گندم کا بحران، آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی خدشہ

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10  روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts