ہفتہ 26 اپریل کو شہر میں سرکاری چھٹی ہوگی یا نہیں، کمشنر کراچی کی وضاحت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ترجمان کمشنر ہاوس نے نوٹی فکیشن کی تردید کردی، فوٹو اے آر وائی

کراچی میں 26 اپریل بروز ہفتہ سرکاری تعطیل کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے کمشنر کراچی کے ترجمان نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان کمشنر کراچی نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی عام تعطیل سے متعلق نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھٹی کا یہ حکم نامہ بوگس ہے اور کمشنر ہاؤس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی سے منسوب نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ 26 اپریل کو شہر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 26 اپریل کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہڑتال کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Related Posts