کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی ہونے کے بجائے آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے باعث شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی کار ان کے گھر کے سامنے سے چوری ہوگئی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوئی ہے۔
شکیل صدیقی کے مطابق گاڑی چوری کی واردات آج شام ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوئی جس کی اطلاع پولیس کو کردی ہے۔
مزید پڑھیں: صحافی اطہر متین کا قاتل حب بارڈر کے قریب سے گرفتار،سعید غنی کا دعویٰ