کمانڈر جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی دھماکے میں جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو افغان میڈیا

طالبان حکومت کے دو سینئر عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں کے وزیر حاجی خلیل حقانی دار الحکومت کابل میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایک دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

طالبان حکام نے بتایا کہ وزارت مہاجرین میں ہونے والے دھماکے میں وزیر حاجی خلیل الرحمٰن حقانی اپنے کم از کم دو ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 86 ہزار شہریوں کی سمز بلاک

دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد واضح نہیں ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 تک ہوسکتی ہے۔ طالبان حکام نے بتایا کہ حملہ آور اور اس کے پیچھے پوشیدہ محرکات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے میں جاں بحق خلیل الرحمان حقانی، حقانی نیٹ ورک کے بانی اور افغان جہاد کے مقبول کمانڈر مرحوم جلال الدین حقانی کے بھائی تھے۔ وہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے جو اس وقت افغانستان کے وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts