بھارت آ رہا ہوں۔امریکی صدر ٹرمپ کا دہلی پہنچنے سے قبل ہندی میں ٹویٹ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھارت آ رہا ہوں۔امریکی صدر ٹرمپ کا دہلی پہنچنے سے قبل ہندی میں ٹویٹ
بھارت آ رہا ہوں۔امریکی صدر ٹرمپ کا دہلی پہنچنے سے قبل ہندی میں ٹویٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہلی پہنچنے سے قبل ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت آ رہا ہوں۔ چند گھنٹوں میں پہنچ جاؤں گا۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی میں کہا کہ میں ہندوستان آمد کا منتظر ہوں اور بھارت پہنچنے کے لیے سفر میں ہوں۔

جلد  بھارت پہنچنے کی خبر سناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے چند گھنٹوں میں پہنچ جاؤں گا اور سب سے ملوں گا۔ 

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کیلئے آج بھارت پہنچیں گے جس کے دوران بین الاقوامی امور زیر غور آئیں گے۔

دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال اور مسئلۂ کشمیر پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ  آج بھارت پہنچیں گے

Related Posts