آج ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
cold weather in pakistan

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ، گلگت بلتستان میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوائیں چل رہی ہیں۔ پنجاب کے کچھ علاقے خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند یا کہر کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں خشک موسم رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کا زور رہا۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں دھند یا کہر کی حالت برقرار رہی۔

شہری ہوشیار! پاکستان کے ان شہروں میں کل سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند

جمعرات کے روز پاکستان کا سب سے سرد مقام لہ میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو ملک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر دھند کے دوران سفر کرتے وقت احتیاط برتنے کا کہا ہے۔