سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت
سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق  صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدرِ مملکت محمد رفیق تارڑ کے انتقال کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے لواحقین کیلئے دعا کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدرِ مملکت محمد رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 92 سال تھی۔انتقال کی تصدیق سابق صدر کے اہلِ خانہ نے کی۔

سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کافی عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Posts