آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ،انسداد پولیو مہم اور کورونا وبا پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ،انسداد پولیو مہم اور کورونا وبا پر بات چیت
آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ،انسداد پولیو مہم اور کورونا وبا پر بات چیت

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں انسداد پولیو مہم چلانے پر بل گیٹس نے پاک فوج کے کردار کو سراہاہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا وبا کے خاتمے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سپہ سالار نے کہا کہ پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے، انسداد پولیو مہم میں کامیابی کا سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے۔ آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیو مہم کو اس وقت کامیاب کہیں گے جب پاکستان میں کوئی بھی بچہ پولیو متاثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیو اور کورونا وباء کے خلاف مہم، قومی فریضہ، قومی کاوش ہے۔

آرمی چیف کا بل گیٹس سے بات چیت کے دوران مزید کہنا تھا کہ پولیو مہم میں موبائل پولیو ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، عالمی، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Related Posts