نیب قوانین میں ترمیم سے مشترکہ حکومت اپنے کیسز ختم کرے گی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری
حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مشترکہ حکومت نیب قوانین میں تبدیلی کے ذریعے سے اپنے کیسز کو ختم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان کی کال پر عوام باہر نکلی کیونکہ پی ٹی آئی وفاق کی جماعت کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا، اسی لئے عوام کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی ، کوئٹہ سے کراچی اور لنڈی کوتل تک لوگ باہر آئے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بارہا کہتے ہیں پاکستان میں دو ہی قوتیں ہیں ایک افواج پاکستان اور دوسرا پی ٹی آئی، پی ٹی آئی نے وفاق اور نینشل ازم کی بات کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پہلا این آر او پرویز مشرف سے لیا ، این آر او 1 کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسز ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم، شوبز ستارے برہم

فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف نیب قوانین میں ترمیم کیخلاف آج یوم سیاہ منارہی ہے ، نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان اور زرداری صاحب کو فائدہ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا سیکشن 14 ختم کردیا گیا ، سیکشن 14 کے مطابق ممنوعہ رقم کے حوالے سے ثبوت ملزم فراہم کرتا تھا ۔

Related Posts