وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کورونا سے صحت یابی پر دوستوں کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC THROWS OUT PETITION SEEKING CM MURAD’S DISQUALIFICATION

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے جس کے بعد انہوں نے دُعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں تمام دوست احباب اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فون کالز کیں اور پیغامات ارسال کیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش کے باوجود میرے لیے یہ ممکن نہیں ہو سکا کہ ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب دے سکوں، اِس لیے تمام دوستوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ میں آپ کی نیک خواہشات پر شکر گزار ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا۔

 ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آ گیا اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Related Posts