سندھ میں سیلاب، 15لاکھ گھر منہدم، تعمیرِ نو کیلئے 450ارب چاہئیں۔وزیرِ اعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سیلاب، 15لاکھ گھر منہدم، تعمیرِ نو کیلئے 450ارب روپے چاہئیں۔وزیرِ اعلیٰ
سندھ میں سیلاب، 15لاکھ گھر منہدم، تعمیرِ نو کیلئے 450ارب روپے چاہئیں۔وزیرِ اعلیٰ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث 405 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، 15 لاکھ گھر منہدم ہوئے جن کی تعمیرِ نو کیلئے حکومت کو 450 ارب روپے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کچے کا علاقہ سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا جس سے ہزاروں خاندان چھت سے محروم ہوگئے۔ صوبے کے 24 اضلاع، 102 تعلقے اور 5 ہزار 727 دیہات سیلاب سے شدید متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، 72انچ پانی کی لائن 3روز میں ٹھیک ہوگی

بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب سے گر جانے والے 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے 4 کھرب 50 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جس کے نقصانات کا تخمینہ 3 لاکھ 35 ہزار 441 ملین روپے ہے جس میں کپاس، چاول، پیاز، گنا، ٹماٹر اور کھجور شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 2 ہزار 281 کلومیٹر طویل 570 سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی تعمیرِ نو پر 860 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ہمیں اموات اور زخمیوں کا بھی معاوضہ دینا ہے۔ مر جانے والے مویشیوں اور منہدم گھروں کیلئے بھی رقم دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو کھاد، زرعی مشینری، بیج اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی بھی دینی ہے جس سے زراعت کی بحالی میں مدد ملے گی۔ سندھ کو 10 لاکھ خیموں، 30 لاکھ مچھر دانیوں، راشن کے 20 لاکھ تھیلوں اور 10 لاکھ جیری کین کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت پی ڈی ایم اے، وفاقی حکومت اور ڈونر ایجنسیوں کو صوبے میں سیلاب کے باعث نقصانات سے آگاہ کرچکی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 10 لاکھ کچن سیٹ، 5 لاکھ چھتریاں اور 5 لاکھ اونی میٹرس بھی چاہئیں۔ سندھ میں بارش سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

Related Posts