کراچی میں آخر کار بادل برس پڑے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کہاں کہاں بارش ہوئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فائل فوٹو

کراچی میں بھی آخرکار بادل برس پڑے، شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار اور سرجانی میں بوندا باندی جبکہ گلشن اقبال اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔

Related Posts