فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرت ہے، الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 اگست کو طلب کر لیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 اگست کو طلب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان الیکشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق پروپیگنڈا کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر عجلت میں دو فیصلے دیے۔ ترجمان نے کہا کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

Related Posts