اسلامی نظریاتی کونسل نے نوعمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مجوزہ مسترد کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو ڈان

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوا، اعلامیے میں کہا گیا کہ شادی کے لیے عمرکی حد مقرر کرنا شرعی اصولوں کےخلاف ہے۔

کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ  تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھا جائے اور اس کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت اور پاک افواج کو معرکۂ حق میں فتح پر مبارک باد پیش کی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا۔

Related Posts