معروف جرمن وی لاگر اور یو ٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف جرمن وی لاگر اور یو ٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا
معروف جرمن وی لاگر اور یو ٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا

ویڈیو شیئرنگ کے پلیٹ فارم یو ٹیوب پر وی لاگنگ سمیت دیگر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسلام کو امن پسند مذہب قرار دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے اسلام کو مذہب کے طور پر اختیار کر لیا ہے۔

جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اسلام قبول کرنے کی سند بھی ان کے ہاتھ میں نظر آئی۔ یو ٹیوب چینل کا ذکر کرتے ہوئے جرمن وی لاگر نے کہا کہ میں نے بہت سی حیرت انگیز شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے کہا کہ میں نے مختلف افراد سے ان کے مذہب اور طرزِ حیات کے متعلق بہت سی باتیں سیکھیں۔ یورپ میں اسلام کے متعلق بہت سی منفی باتیں سننے کو ملیں جبکہ میری ملاقات اس وقت تک کسی مذہبی شخصیت سے نہیں ہوئی تھی۔

کرسٹنن پیٹسمین نے کہا کہ میرے ذہن میں بھی اسلام کا وہی تصور قائم ہوا جیسا کہ دیگر افراد کے ذہن میں ہوتا ہے تاہم میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست مسلمان تھے۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور میں اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو الگ محسوس کر رہا ہوں۔

قبولِ اسلام کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین نے کرسٹن پیٹسمین کو مثبت ردِ عمل دیا۔ زید علی، زارا انور عباس سمیت دیگر فنکاروں نے بھی جرمن وی لاگر کو مبارکباد دی اور ان کے اس اقدام کی تعریف کی۔ 

 

Related Posts