صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول ضروری ہے۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول ضروری ہے۔ماہرین
صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول ضروری ہے۔ماہرین

واشنگٹن: عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے مضر سمجھی جاتی ہے تاہم اس کی مناسب مقدار انسان کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے۔امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں امریکی ماہر صحت ڈاکٹر کلیئر ہاگا کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کو دل کی بیماریوں سے منسوب کیاجاتا ہے۔ کولیسٹرول کی ضرورت صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زندگی کے ارتقاء میں پہاڑی سلسلوں کا کردار اہم ہے۔سائنسی تحقیق

بیان میں ڈاکٹر کلیئر ہاگا نے کہا کہ کولیسٹرول انسانی خون میں مسائل پیدا کرتا ہے اور یہی وہ نکتہ ہے جہاں سے عوام کی پریشانی شروع ہوتی ہے۔ کولیسٹرول وہ مومی مادہ ہے جو خون میں پائی جانے والی چربی میں موجود ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کلیئر ہاگا نے کہا کہ کولیسٹرول زیادہ ہونے کے باعث خون میں چربی کے ذخائر پیدا ہونے لگتے ہیں جس سے خون کا بہاؤ مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں انسان کو دل کا دورہ پڑنے یا پھر فالج کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی خوراک کولیسٹرول کی سطح کو متاثر کرتی ہے، اس لیے انسان کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول بھی کرسکتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے تاہم اومیگا 3 لینے سے کولیسٹرول کی سطح کم کی جاسکتی ہے۔

کولیسٹرول کم کرنے کے متعلق ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اومیگا3 کو اچھی قسم کی چکنائی سمجھا جاتا ہے جو مچھلی، خشک میوا جات اور ایوکاڈو میں پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے کولیسٹرول کی مقدار پر کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔ 

 

Related Posts