دشمن کے پاور پلانٹس ناکارہ بنانے والے چینی بم نے پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو ساؤتھ چائنا مانیٹر

دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے چینی ’بلیک آؤٹ بم‘ نے پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے جو فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک  کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں جو ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو شارٹ سرکٹ کر دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔

Related Posts