عالمی تجارتی جنگ: چین میں امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف لگانے سے شروع ہونے والے معاملے پر امریکا اور چین میں تجارتی جنگ چھڑ گئی جس کے پیش نظر چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ برقرار ہے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف غنڈہ گردی ہے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ چین کرنسی میں ہیر پھیر کررہا ہے۔

چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔  چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثراقدامات اٹھائے گا جبکہ یورپی یونین کی جانب سے بھی امریکا کے خلاف محصولات عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے امریکا پر جوابی 25  فیصد محصولات عائد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ  روس نے امریکی ٹیرف کو عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے خلاف قرار دے دیا۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ نئے ٹیرف سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا عالمی تجارتی قوانین کی پاسداری نہیں کررہا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں چین اور امریکا کے مابین سخت تجارتی جنگ اور ایک دوسرے کے خلاف ٹیرف اور پابندیاں عائد کرنے کی ریس لگ گئی۔ چین نے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر بھی 34فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts