چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی
چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چین کے شہرلولیانگ میں ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوئلے کی کمپنی کی ملکیت والی عمارت میں آگ چوتھی منزل پر لگی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

حکام کا  کہنا ہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکالا گیا، حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، ریسکیو کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

اسرائیل کو غزہ کے الشفاء اسپتال میں کیا ملا؟

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی واقعہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Related Posts