لانڈھی میں بچوں نے ڈاکو پکڑلیا، مارمار کر ادھ موئی حالت میں پولیس کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

children caught a dacoit In Landhi

کراچی: شہرمیں بے لگام ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے بچے میدان میں آگئے ،لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں ڈکیتی کرنے والے دوڈاکوؤں کو بچوں نے گھیر لیا ، ایک پکڑا گیا، دوسرا ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ کی دکان میں لوٹ مار کی، ڈاکو فرار ہونے لگے تو بچوں نے دھر لیا اور موٹر سائیکل پر سوار ایک ڈاکو پر بچے پل پڑے ۔

قریب موجود نوجوانوں نے بھی بچوں کو ڈاکوؤں پر حملہ کرتا دیکھ کر ان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ بچوں نے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو کو پہلے وہیں مکوں اور گھونسوں سے تواضع کی پر اسے گرا کر لاتوں کی برسات کردی۔

مزید پڑھیں: موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنا ڈالی

درگت بننے کے بعد پکڑے جانے والے ڈاکو کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ پکڑے جانے والے ڈاکو کو ادھ موا کر کے پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔

Related Posts