وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد
وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نالوں سے نکالی گندکو فوری اٹھایا جائے، صفائی کا خیال رکھا جائے، سائٹ صنعتی ایریا مین 9 سال بعد 1.1ارب کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کروا رہے ہیں۔کورونا ایس او پیز پر ضلعی انتظامیہ سختی سے عمل درآمد کرائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوارکوکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اپنے ڈھائی گھنٹے دورے کے دوران انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، نالوں کی صفائی ستھرائی اور شہر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ مشیر مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور پی ڈی کراچی پیکیج خالد مسرور بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی کے دورے پر گلبائی سے وائی جنکشن جانے والی سڑک کا دورہ کیا۔

گلبائی سے وائی جنکشن تک ساڑھے 5 کلومیٹر سڑک ہے اور اس سڑک کی تعمیر 1 ارب روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سڑک کو نہ صرف تعمیر کیا جارہا ہے بلکہ اس کو مزید چوڑا بھی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی آمد پر جمع ہوئے لوگوں کو بتایا کہ سڑک کے ہر اطراف کی چوڑائی 10.5میٹر رکھی گئی ہے اور علاقے میں پہلی بار پانی اور نکاسی آب کی لائن بھی بچھائی گئی ہے اور یہ بھی بتایا کہ اہم شاہراہ کو کراسنگ کیلئے چھ مختلف نالے ہیں جن کی تعمیر نو بھی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ، کیماڑی نالے کے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ نالوں سے اٹھائی گئی گندگی کو ٹھکانے لگائیں تاکہ دوبارہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے منصوبے کے پی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ کے آخر تک جاری کام کو مکمل کریں۔

سڑک کا 65 فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔کیماڑی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائٹ ایریا کا دورہ کیا جہاں انکی تعمیر نو کیلئے 17 سڑکوں کا سروے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے اگلے ماہ تعمیر ہونے والی ہر سڑک کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ان سڑکوں کا دورہ کیا جہاں واٹر بورڈ نے اپنی لائنیں بچھانا شروع کردی ہیں اور پھر سڑکوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔ سائیٹ ایریا کی 17 سڑکوں کی اسکیم 1.1 ارب روپے میں شروع کی گئی ہے۔

سائٹ ایریا میں ان سڑکوں کی تعمیر نو 30 سالوں کے بعد ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سائٹ سے بنارس کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اورنج لائن منصوبے کی تعمیر کا دورہ کیا اور دیکھا کہ لوگ کورونا وائرس ایس او پیز کو نہیں اپنا رہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کو اپنے اصلی روح کے مطابق نافذ کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن معمار کا دورہ کیا جہاں مختلف سڑکوں پر کام جاری تھا۔ انہوں نے کام کے معیار اور رفتار کی جانچ کی اور پی ڈی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

Related Posts