سابق وزیرِ دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے، حکومت کا اظہارِ افسوس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سابق وزیرِ دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے، حکومت کا اظہارِ افسوس
سابق وزیرِ دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے، حکومت کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: سینئر سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیرِ دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے ہیں جس پر حکومت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم  اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور میں احمد مختار پی پی پی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر پارٹی کیلئے اہم خدمات سرانجام دیتے رہے۔

سینئر سیاستدان چوہدری احمد مختار کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پی پی پی رہنما کی نمازِ جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔

انتقال کے وقت چوہدری احمد مختار کی عمر 74 برس تھی۔ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورِ حکومت میں چوہدری احمد مختارپاکستان کے وزیرِ دفاع رہ چکے ہیں۔ ضلع گجرات سے چوہدری احمد مختار نے حلقہ این اے 105 میں 1993 اور 2008ء میں چوہدری شجاعت حسین کو شکست دی تھی۔ 

چوہدری احمد مختار کے انتقال پر ملک کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر بے حد افسوس ہوا ہے، میں چوہدری احمد مختار اور مرحوم خالد کھرل کے ساتھ سیاسی بحث و مباحثے میں شریک ہوتا تھا۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خالد کھرل اور چوہدری احمد مختار دونوں ہی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور پاکستانی سیاست کے اہم کردار تھے اور دونوں ہی آج نہیں رہے جنہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے