چارسدہ ڈوب گیا، نوشہرہ میں بڑا نقصان، ٹانک نوے فیصد تباہ، ہر طرف تباہی کی داستان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے رحم ریلوں سے چارسدہ ڈوب گیا، نوشہرہ کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات میں ہر چیز تہس نہس ہوگئی، آفت زدہ ٹانک کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوگیا، بپھری موجیں مزید 8 جانیں لے گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

40منزلہ غیر قانونی عمارت 9سیکنڈ میں منہدم کردی گئی،ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، نوشہرہ میں سیلابی ریلے سے تباہی ہوئی، کچکولا آباد کے 250 سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئے، لوگ آنے جانے کیلئے کشتیوں کا استعمال کرنے لگے ہیں، علاقے میں بجلی بند کردی گئی، گیس لیک ہونے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گند کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب آفت زدہ ضلع ٹانک کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں سے مزید 8 افراد جان سے گئے، دور دراز علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی چار روز سے بند ہے۔

ادھر دریائے سندھ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، بھکر کے قریب ڈیرہ دریا خان پل عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ پل کو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے۔

Related Posts