عید پر ڈبل خوشی، کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chances of rain on second day of eid
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی کر دی، خلیج عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

18 جون کو گلگت ، کے پی، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 18 سے 22 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں 16 سے 18 جون تک موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 سے 22 جون کے درمیان چترال اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

ماہرین موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 سے 22 جون تک بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ژوب، ڈیرہ بٹکے اور بہر خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 21-22 جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts