انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے چالان جمع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان جمع کرادئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کے چالان استغاثہ نے جمع کرائے جن میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان، سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری سم بند نہ کرانے کے باعث دوبارہ لٹ گیا

جمع کرائے گئے چالان میں صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ استغاثہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا چالان بھی عدالت میں جمع کرادیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 9 مئی کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا جس پر مشتعل پی ٹی آئی اراکین اور شرپسند عناصر نے دفاعی و سرکاری اداروں کی عمارات پر حملے کیے جن میں یادگارِ شہدا اور جناح ہاؤس شامل ہیں۔

ملزمان نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ جناح ہاؤس حملے کے دوران تاریخی نوادرات کی حیثیت اختیار کر جانے والی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یادگار متعدد اشیا کو نقصان پہنچا جس پر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں سمیت 340 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

Related Posts