کراچی: اوپننگ بیٹر احمد شہزاد کی جانب سے ہیڈ کوچ وقار یونس پر لگائے گئے الزامات پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ احمد شہزاد کے بیان کو مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ ‘ جب آپ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو اس وقت آپ کے صبر اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے’۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘میں احمد شہزاد کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا اسکور کریں پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے’۔
چیئرمین پی سی بی نے بیٹر شان مسعود کی مثال دی اور کہا کہ’ شان مسعود کو دیکھیں، انہوں نے خود پر محنت کی اور بہترین رنز بناکر اپنی جگہ قومی ٹیم میں بنائی’۔
یاد رہے کہ چند روز قبل احمد شہزاد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔
چیئرمین پی سی بی کا احمد شہزاد کے الزامات پر بیان سامنے آگیا
کراچی: اوپننگ بیٹر احمد شہزاد کی جانب سے ہیڈ کوچ وقار یونس پر لگائے گئے الزامات پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ احمد شہزاد کے بیان کو مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ ‘ جب آپ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو اس وقت آپ کے صبر اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے’۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘میں احمد شہزاد کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا اسکور کریں پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے’۔
چیئرمین پی سی بی نے بیٹر شان مسعود کی مثال دی اور کہا کہ’ شان مسعود کو دیکھیں، انہوں نے خود پر محنت کی اور بہترین رنز بناکر اپنی جگہ قومی ٹیم میں بنائی’۔
مزید پڑھیں:پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کون سا کھلاڑی کس کیٹگری میں شامل؟