بجلی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بجلی چوری روکنا ہوگی۔چیئرمین نیپرا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بجلی چوری روکنا ہوگی، حالات اس نہج پر پہنچ چکے کہ تلخ فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں مزید بڑھنے سے روکنا ہوں گی۔ بجلی چوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہوگا۔ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کی شرح 26 فیصد ہوگئی، 24 اشیائے ضروریہ مہنگی

گفتگو کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ فری مارکیٹ کے تحت صارفین جس کمپنی سے بجلی خریدنا چاہیں، خرید سکیں گے۔ بجلی کی حالیہ پیداواری صلاحیت کا تخمنینہ 48 ہزار میگاواٹ ہے۔ اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت کو دیکھتے ہوئے بجلی حاصل کرتا ہے۔ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے عملے کے خلاف کارروائی اور نجی سیکٹر کو لانا لازمی ہے۔ عوامی سماعت کے بعد بجلی کے ریٹ کا فیصلہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بلز کے خلاف شدید احتجاج ہوا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا کوئی بھی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کرتا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی پٹیشن پر عوام کے سامنے سماعت اور پھر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ 

Related Posts